13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:48
پیپلزپارٹی سے اتحادآسان نہیں،قومی مفادمیں کیا،چوہدری شجاعت
جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان کام نہیں تھا لیکن قومی مفاد میں ایسا کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے20رکنی وفدکے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی کادورہ کیا۔ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مابین تعاون خوش آئندہے۔وفاقی حکومت کے بعدمسلم لیگ ق کی جانب سے سندھ کابینہ میں شمولیت کیلئے جونام دیئے جائیں گے اُنہیں صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔اس موقع پرمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان کام نہیں تھا لیکن قومی مفاد میں ایسا کیا۔