تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:3

کراچی میں جامعات کے پرچے ملتوی،ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج اور کشیدہ صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ اتحادنے ٹریفک نہ چلانے کا اعلان کردیا گیاجبکہ جامعات کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حالیہ بیان کے خلاف ایم کیو ایم کے ملک گیر احتجاج کے اعلان کے باعث صبح سویرے سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے متعدد گاڑیاں نذرآتش کردی جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صبح سویرے کھلنے والی دکانیں بھی نہیں کھل سکھیں۔ چیرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث آج پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی کے مطابق بھی آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چئیرمین آل کراچی تاجر اتحاد کے مطابق آج شہر کے تمام تجارتی مراکز بھی بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.