تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58

رجنی کانت بھارت واپس پہنچ گئے ،مداحوں کا پُرجوش استقبال

جنگ نیوز -
چنائی…تامل فلموں کے سپر اسٹار اور لیجنڈری اداکار 62سالہ رجنی کانت سنگاپور میں علاج کے بعدگذشتہ رات بھارت واپس پہنچ گئے جہاں ان کے استقبال کے لیے ہزاروں مداح ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ رجنی کانت کو گذشتہ دنوں ان کی نئی فلم Ranaکی شوٹنگ کے پہلے ہی دن طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتا ل میں داخل کر وادیا گیاتھا تاہم بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سنگاپور کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تیزی سے صحتیاب ہونے والے رجنی کانت کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی کی اجازت دے دی تھی۔رجنی کانت کے قریبی ذرائع کے مطابق اپنے آبائی شہر چنائی میں ایک دیوتا کی طرح پوجے جانے والے رجنی کانت گذشتہ رات کی فلائٹ سے سنگاپور سے بھارت پہنچ گئے ہیں جس کے بعداب وہ بہت جلد دپیکا پڈکون کیساتھ اپنی فلم رانا پر دوبارہ کام شروع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.