تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:33

رینجرزقیام امن اور لوگوں کے تحفظ کے انتظامات کرے، وزیراعلیٰ سندھ

جنگ نیوز -
کراچی...وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قائم مقام ڈی جی رینجرز کوصوبے خصوصا کراچی میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے قائم مقام ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو گزشتہ شب سے اب تک کراچی اور صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہا کہ رینجرز کے جوان ہرجگہ موجود ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کو سندھ خصوصا کراچی میں امن و امان کو قائم رکھنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.