14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:24
کے ای ایس سی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث شہری آٹھ گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطا بق گیس کی مقدارمیں مطلوبہ فراہمی کے بعد لوڈ شیڈنگ کادورانیہ نصف کردیا جائیگا۔کراچی کے کئی علاقے گزشتہ دوماہ سے بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں کہیں پی ایم ٹی خراب ہیں تو کہیں کیبل فالٹس۔بیشتر مقامات پر کم اور زیادہ وولٹیج کی شکایات ۔ترجمان کے ای ایس سی کاکہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش مرمتی کاموں میں تاخیر کے باعث ہے اور اسکی وجہ انتظامیہ کے معاملات میں سی بی اے یونین کی مداخلت ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں 2500میگاواٹ بجلی کی طلب ہے اور کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں شدید کمی کردی گئی ہے۔مطلوبہ مقدار میں گیس کی فراہمی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کردیاجائیگا۔ادھر سی بی اے یونین نے انتظامیہ کے الزامات کو بے بنیادقرار دیاہے انکاکہنا ہے کہ مرمت کے کاموں میں تاخیر کی اگر سی بی اے یونین ذمے دار ہے بڑ ھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے۔