تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

کراچی میں حالات معمول پر آگئے،بازار اوردکانیں کھل گئیں

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گذشتہ رات ذوالفقار مرزا کے معافی مانگنے کے بعد آج حالات زندگی معمول کے مطابق بحال ہوگے۔کراچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا تمام دوکانیں اور کاروبار بند کر دئے گئے تھے فائرنگ اور جلاو گھیراوٴکے واقعات بھی دیکھنے میں آئے شہر میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے جس کے بعد ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان پر معذرت کی اور پھر الطاف حسین نے شہریوں سے احتجاج ختم کرنے اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جانے کو کہا جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے اور آج شہر میں تمام کاروباری مراکز کھول گئے جبکہ پیٹرول پمپ ،سی این جی اسٹیشن ،ہوٹل اور بیکری کی دوکانیں معمول کے مطابق کھول گئی۔دفاتر میں بھی حاضری معمول کے مطابق دیکھنے میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.