تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58

امریکی ٹرینرز کی مکمل چھان بین کی جائے، قائمہ کمیٹی کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد… دفتر خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا کہ امریکا نے 800 ملین ڈالر میں سے 500 ملین ڈالر کی امداد کو ٹرینرز کی واپسی کے باعث روکا،جبکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت باقی تین سو ملین ڈالرز جاری کرانے کے لئے بات چیت کی جاری ہے،کمیٹی نے پاکستان میں امریکی ٹرینرز کے حوالے سے مکمل چھان بین کرنے کی ہدایت کی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس سلیم سیف اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھر، سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور دیگر حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے بتایا کہ کمیٹی نے وزارت خارجہ حکام کو ہدایت کی ہے امریکیوں کو ویزے دفتر خارجہ جاری کرے نہ کہ وزارت داخلہ یا دفاع ایسا کرے۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ شمسی ایئربیس کوکسی اور ملک کے استعمال میں نہیں دینی چاہیئے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ممبئی دھماکوں سے پاک بھارت مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی نے دفتر خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ بھارت سے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔کمیٹی نے قومی سلامتی پر پارلیمنٹ کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.