تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:20

کراچی پاکستان کا جھومرہے،پوری قوم امن کیلئے دعاگو ہے،شہباز

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ رہیں نہ رہیں عوام فلاحی منصوبے ختم کرنے والوں کے گریبان پکڑیں گے۔ کراچی پاکستان کا دروازہ اور اس کے ماتھے کا جھومر ہیوہاں امن کے لئے دعاگو ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چینی کمپنی کے ساتھ لاہورمیں ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایک اعشاریہ سات بلین ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل ہو گا۔ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی سافٹ اوپننگ چودہ اگست کو کردی جائے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کلمہ چوک میں زیرتعمیر فلائی اوور کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی گیٹ وے ٹو پاکستان ہے، ملک کی خوشحالی کراچی سے وابستہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.