تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51

بگ بی بڑھاپے میں بھی انسداد دہشتگردی کی تربیت لینے پر کمربستہ

جنگ نیوز -
ممبئی...بگ بی اداکاری میں ہی نہیں ،زندگی کے ہر شعبے میں اپنا سکہ منوانا چاہتے ہیں۔اسی لیے حال ہی میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کے لیے ٹریننگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ٹوئٹس میں بگ بی کا کہنا ہے کہ ملک میں جس طرح دہشت گردی ہورہی ہے، تو ہر شہری کو پولیس مین کا کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہوگی ، اور اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی۔امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائیوٹ یا سرکاری طور پر دہشت گردی کے خلاف ٹریننگ کے لیے یونٹس قائم کیے جائیں ،اور یہ ٹریننگ پروگرام ہر شہری کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔ بگ بی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا، تو وہ یہ ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے والے پہلے فرد بننا چاہیں گے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.