16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:57
ن لیگ کے انجم عقیل بدستور مفرور، اشتہاری قرار
جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد میں گرفتار کے بعد مفرور ہونے والے مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل کو اشتہاری قرار دے دیا گیاہے ، اسے فرار کرانے الزام میں گرفتار ملزموں کا خصوصی عدالت نے ریمانڈ دے دیا جبکہ دیگر گرفتار ایس پی سمیت تیرہ پولیس اہل کاروں نے عدالت سے ضمانت کرالی ، توقع ہے کہ انجم عقیل آج کسی وقت سرنڈر کردیں گیآئی جی پولیس بنی امین نے جیونیوز کو بتایا کہ انجم عقیل کو سول جج کی عدالت سے اشتہاری قرار دلوایا گیا،اب اس کی جائیداد ضبطگی کے لئے بھی قانونی اقدام بھی کیا جارہا ہے،، ذرائع جیونیوز کو بتایا ہے کہ انجم عقیل سے مسلم لیگ نون کے رہنماوٴں کا رابطہ ہوا جس کے بعد مفرور ایم این اے نے آج شام سرنڈر کرنے لئے یقین دہانی کرادی ہے ، اس حوالے سے انجم عقیل کے اہل خانہ اہل خانہ نیوکیل سے رابطہ بھی کیاہے ، انجم عقیل کو گزشتہ شب تھانہ شالیمار کے عین سامنے بزور طاقت پولیس کی حراست سے چھڑالیئے جانے کے موقع پر تیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، ان میں انجم عقیل کے بہنوئی بھی شامل تھے، واقعہ کے بعد ایس پی ڈاکٹرندیم ، ایس ایچ او فیاض تنولی سمیت تیرہ اہل کار بھی گرفتار کئے گئے، تھانہ شالیمار میں گرفتار ملزموں کو راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گیارہ ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اکیس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ،گرفتارپولیس آفیسرز اور اہل کاروں کی ضمانت کے لئے درخواستیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر ہوئیں جنہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا، دوسری طرف مفرور انجم عقیل کی گرفتاری کے لیئیکوششوں کی وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔