تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

لاہور:اینٹوں پر جی ایس ٹی کے خلاف بھٹہ مالکان کا احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور...اینٹوں پر سولہ فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف بھٹہ مالکان بھی سڑکوں پر نکل آئے اورلاہور، پاکپتن اور قصور میں مظاہرے کئے گئے۔ بھٹہ مالکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت جی ایس ٹی کا نفاذ فوری واپس لے۔وفاقی حکومت نے اینٹوں پر سولہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگا دیا،جس پر بھٹہ مالکان اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔ اس حوالے سے آج سب سے بڑا مظاہرہ ملتان روڈ بھائی پھیرو بائی پاس پرہوا ، مظاہرے میں بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد نے سڑک بلاک کر دی، وہ مزدووں کو بھی ٹرالیوں اور ٹرکوں میں بھر کے لے آئے،، اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین نے بعد میں سندر سے بھائی پھیرو شہر تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔لاہور اور پاکپتن میں بھی بھٹہ مالکان نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اینٹوں پر سولہ فیصد جی ایس ٹی کو ظلم قرار دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.