تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:50

ملتان:سیتل ماڑی میں نہر کے قریب کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

جنگ نیوز -
ملتان ... ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ پر کریکر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئیایس ایس پی آپریشن ملک یوسف کے مطابق شب برأت کے موقع پر جلوس پیراں غائب روڈ پر پل پھٹیاں کے مقام پر گزر رہا تھا۔اس دوران وہاں ایک کریکر زور دار دھماکے سے پھٹا جس سے 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کی آواز سن کر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.