تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:1

دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور واپس پہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور ... دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہاکی ٹیم صبح ساڑھے تین بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔ ٹیم ایک ماہ قبل بیرونی دورے پر گئی تھی جس کے دوران دو چار ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ ٹیم نے مجموعی طور پر 14 میچ کھیلے جن میں چھ جیتے پانچ ہارے اور تین برابر رہے۔ ہالینڈ سے دو میچز کی سیریز ایک صفر سے ہاری،بلجیئم سے ایک ایک سے برابر رہی۔ کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ ٹیم تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے چار پانچ نئے کھلاڑی ہیں یہ دورہ چیمپیننز ٹرافی اور اولمپک گیمز کی تیاری کا حصہ ہے۔ کوچ شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ بڑے ٹورنامنٹس کے لئے کمبی نیشنز آزمائے جارہے ہیں نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.