تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27

کوئٹہ سے زیارت تک قومی سطح کی سائیکل ریس کا آغاز

جنگ نیوز -
کوئٹہ. . . . . . کوئٹہ سے زیارت تک قومی سطح کی سائیکل ریس کا آغاز ہوگیا ہے ، ریس میں چاروں صوبوں اورمختلف محکموں کے 62سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ سائیکل ریس کاآغازکوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرعالمو چوک سے ہوا۔ ریس کاافتتاح صوبائی سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کیا ،ریس میں حصہ لینے والے سائکلسٹس کوئٹہ سے زیارت تک 122کلومیٹر فاصلہ طے کریں گے۔ بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے پہلی بارکوئٹہ سے زیارت تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے ،ریس کے اختتام پر سائیکلسٹ کو گاڑیوں میں واپس کوئٹہ لایاجائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.