18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:2
سول اسپتال سکھرمیں زیر علاج نرس جاں بحق،ساتھی نرسوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
سکھر.. . . . . .سکھر کے سول اسپتال میں زیر علاج نرس مبینہ طور پر مناسب علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ساتھی نرسوں نے احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال کردی۔سول اسپتال سکھر کے باہر احتجاج کرنے والے نرسوں کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی نرس زاہدہ گزشتہ چار روز سے بخار میں مبتلا تھی اور سول اسپتال میں ہی زیر علاج تھی۔مگر ڈاکٹروں نے نہ اسے گھر جانے کی اجازت دی نہ ہی مناسب علاج فراہم کیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی۔دوسری جانب جب اسپتال انتظامیہ سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار دستیاب نہیں تھا۔نرسوں کے احتجاج کے باعث اسپتال میں مریض بھی مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں اور وارڈز میں بے یار و مددگار پڑے ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ ناراض نرسیں اپنے کام پر واپس آجائیں۔