18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:57
فلائٹ دستیاب نہیں عشرت العباد خان کل صبح کراچی پہنچیں گے
جنگ نیوز -
کراچی...گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج رات کے بجائے کل صبح کر اچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر عشرت العباد کی کراچی آمد میں تاخیر فلائٹ کی عدم دستیابی ہے جو کل صبح دستیاب ہوگی اور ڈاکٹر عشرت العباد کل صبح کراچی پہنچیں گے۔اس سے قبل عشرت العباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا تھا کہ وہ آج رات کسی وقت کراچی پہنچیں گے اور ان کا عملہ فلائٹ شیڈول حاصل کر رہا ہے۔