تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20

چلی ،تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کے خلاف طلباء کا انوکھا احتجاج

جنگ نیوز -
سانتیاگو. . . . .. . چلی میں تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کیخلاف مظاہرہ کرنے والے طالب علموں نے انوکھا احتجاج کیا۔چلی میں حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ حکام تک آواز پہنچانے کے لئے طالب علم نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ سانتیاگو کی سڑکوں پرسیکڑوں مظاہرین نے ڈانس کرتے ہوئے احتجاج کیا تو دوسری جانب سپر ہیروز کے بہروپ دھارے طالب علم بھی سڑکوں پر نکل پڑے۔شاید وہ یہ دکھانا چاہتے تھے کہ آنسو گیس اور پانی کی بوچھاڑ انہیں ان کے حق سے محروم نہیں کرسکتی ،وہ مطالبات منوانے کے لئے سپر مین بھی بن جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.