19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20
پی سی بی نے شاہد آفریدی سے45لاکھ روپے جرمانہ وصول کرلیا
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے 45 لاکھ روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افیسر سبحان احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی سی بی نے شاہدآفریدی کو پچاس لاکھ روپے ادا کرنا تھے ،بورڈ کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے 45لاکھ کی کٹوتی کے بعدکیس ختم کردیاگیا ہے،انہوں نے کہا کہ جرمانے کی رقم گزشتہ ہفتے وصول کرلی گئی تھی،غیرملکی لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے کے بعد شاہدآفریدی بورڈ کے خلاف عدالت میں گئے تھے لیکن بعد میں یہ معاملہ عدالت سے باہر حل ہوگیا اوربورڈ نیشاہدآفریدی پر45لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے این اوسی جاری کردیا۔