19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 7افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی.. . ... .افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں حکومتی اقدامات کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بلاول ہاوٴس کی سیکورٹی پرماموراہلکار سمیت سات افراد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے،،پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔ مقتول بلاول ہاوٴس میں سیکورٹی کی ڈیوٹی کرتا تھا،الفلاح کے علاقے سے گذشتہ روز اغواکیے گئے شخص کی لاش عظیم پورہ میں کچراکنڈی سے مل گئی،،لیاری میں آٹھ چوک کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے اغواکے بعد قتل کیا گیا،، کھارادر،بلدیہ ٹاوٴن نمبر چار اورملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے،،اورنگی ٹاوٴن کے علاقیقصبہ کالونی میں مسافربس پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،،بلدیہ ٹاوٴن،مہاجر کیمپ، بنارس، رشید آباد، اورنگی ٹاوٴن اور پیر آباد میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔