تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20

کمشنری نظام پر متحدہ سے بات چیت جاری ہے،منظور وسان

جنگ نیوز -
سکھر. . . .... سندھ کے وزیر داخلہ منظوروسان نے کہا ہے کہ کراچی میں جلاوٴ گھیراوٴ کے الزام میں 235 افراد گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملاہے۔ کمشنری نظام پر متحدہ سے بات چیت کررہے ہیں۔سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان ان کی اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں تمام پارٹیوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ امن وامان کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ وہ محبت سے حالات بہتر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں گاڑی یا موٹرسائیکل چھن جانے کی صورت میں ایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام پر متحدہ سے بات کی جارہی ہے۔ اس بارے میں کچھ نا کچھ اچھا فیصلہ ہو ہی جائے گا۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ عشرت العباد سے پرانی دوستی ہے۔ میرے خواب سچے ہوتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.