تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37

ڈہرکی : بس الٹنے سے 50 سے زائرین زخمی

جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . . . .گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر فیصل آباد سے سیہون جانے والی زائرین کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں پچیس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ موٹر وے ذرائع کے مطابق ایمبولینس تاخیر سے پہنچنے کے سبب زخمیوں کو مال بردار ڈالوں کے ذریعے ڈہرکی اور اوباڑو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ادھر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.