19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37
امریکا کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کی مکمل حمایت کا اعلان
جنگ نیوز -
نئی دہلی. . . . . .امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ بھارت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ساتھ بھارت امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران کہی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا اور بھارت اتحادی ہیں۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے قومی سلامتی کے بھارتی مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز پر بات ہوئی۔ ہلیری کلنٹن کل رات دو روزہ دورے پر بھارت پہنچی تھیں۔