تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:30

شادی سے کھیل متاثر نہیں ہوگا، اعصام الحق

آج نیوز - ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ شادی سے ان کا کھیل متاثر نہیں ہوگا، ٹینس فیڈریشن کو متبادل کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پہلے اعصام الحق ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہا کہ ان کی شادی دسمبر میں ہوگی، اور شادی سے ان کا کھیل متاثر نہیں ہوگا، بھارتی ٹینس اسٹار روہن بھوپانا نجی مصروفیت کی بنا پر منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹینس کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹینس فیڈریشن کو متبادل کھلاڑی تیار کرنا ہوں گے۔ اعصام الحق نے کہا کہ ثانیہ مرزا بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.