تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37

ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم بدستور امریکی باکس آفس میں پہلے نمبر پر

جنگ نیوز -
لاس اینجلس. . . . . . .ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم نے شائقین کی توقعات پوری کرتے ہوئے انہیں اپنے سحرمیں جکڑلیاہے۔’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز‘نے ریلیزکے پہلے ہی ہفتے بزنس اور پسندیدگی کے اعتبار سے کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہیری پوٹر سیریز کی ہر فلم کی طرح، آٹھویں اور آخری فلم کا جادو بھی سر چڑھ کر بول رہاہے۔ امریکا کینیڈا کے علاوہ دنیا بھرمیں فلم نے شاندار بزنس کے ساتھ پسندیدگی کا بھی معرکہ سرکرلیا۔ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز ٹو نیریلیزکے پہلے ہی ہفتے دنیابھرمیں چار ارب چھہتر کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیاہے اور امریکی باکس آفس میں پہلے نمبر پر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.