تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:44

پولیس فاوٴنڈیشن کیس،انجم عقیل کی عبوری ضمانت میں25جولائی تک توسیع

جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . . ... . راول پنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے پولیس فاوٴنڈیشن کیس میں ایم این اے انجم عقیل اور سابق ڈی آئی جی لئیق احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے، اسی عدالت نے حج اسکیڈل کیس میں گرفتار راوٴ شکیل کو لاہور سے راول پنڈی کی جیل منتقل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پہلے حج اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر کیس میں گرفتار سابق وزیر حامد سعید کاظمی بھی عدالت میں موجود تھے ، عدالت نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر راوٴ شکیل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا، اسلام آباد میں نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کے اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو جج نے ملزموں انجم عقیل اور لیئق احمد کے فوری وکیل کو طلب کرلیا، وکیل شوکت عزیز صدیقی نے آکر مزید مہلت کی استدعا کی تو جج نے دونوں ملزموں کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی اور آئیندہ سماعت پر انجم عقیل کو عدالت لانے کا حکم بھی دیا، آج سماعت کے موقع پر سابق ڈی آئی جی ، لیئق احمد کمرہ عدالت میں موجود رہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.