تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:44

بجلی کا بدترین بحران جاری،شارٹ فال6ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . ... بجلی کابدترین بحران جاری ،شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ کے قریب ہونے سے شہروں اوردیہات میں لوڈ شیڈنگ نے ڈیرے ڈال لئے ،گرمی اورحبس کے ستائے ہوئے افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔۔پیپکوکے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار12934 اورڈیمانڈ18909 میگاواٹ ہے۔جس سے بجلی کاشارٹ فال5975میگاواٹ ہوگیا۔کراچی کو720میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔پیپکوترجمان کاکہناہیکہ ہائیڈل سے5213،تھرمل 1945 ،آئی پی پیز سے5565 اورکرائے کے گھروں سے211میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔لوگوں کاکہناہے کہ گرمی اورحبس کے موسم میں انہیں شدید مشکلات کاسامناہے دوسری طرف لوڈشیڈنگ بھی ان کے لئے مسائل پیداکررہی ہے۔صارفین کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوکررہ گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.