تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

فیصل آباد :ریلوے اہلکاروں کا ٹکٹوں کے پیسوں سے تنخواہیں نکالنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . .. . .فیصل آباد ریلوئے کے ملازمین زیادہ سے زیادہ ٹکٹوں کی فروخت کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ انہیں اب تنخواہیں بینک سے نہیں ٹکٹوں کی رقم سے براراست ملے گی۔ فیصل آباد میں آج ملازمین میں ٹکٹوں کی رقم سے جمع ہونے والے ستر لاکھ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ریلوئے ذرائع کے مطابق مالی بحران کے باعث جہاں ریلوئے کے پاس تیل کی ذخائر ختم ہو گئے ہیں وہاں ملازمین کو اس ماہ تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لیے بھی محکمہ کے پاس رقم نہیں۔ اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک ہر ماہ پندرہ تاریخ کو ایک سے نو اسکیل کے ریلوئے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرتا ہے اس دفعہ بیس تاریخ تک بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر سکا۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے۔ریلوئے کے دیوالیہ ہونے کے بعد تنخواہوں کی ادایئگی کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اب ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے براراست اسکیل ایک سے نو تک کے ملازمین کو ادائیگیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ فیصل آباد ریلوئے اسٹیشن پر فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی رقم کو اسٹیٹ بنک میں جمع کروانے کا عمل گزشتہ چار دن سے معطل ہے اور آج فیصل آباد میں گزشتہ چار دن میں جمع ہونے والی ستر لاکھ کی رقم سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ریلوئے افسران کا کہنا ہے کہ ملازمین کو بھوکوں مرنے سے بچانے کے لیے وقتی طور پر ایسا انتظام کیا گیا ہے اور جمع ہونے والے ستر لاکھ سے فیصل آباد ریلوئے کے پچاس فیصد ملازمین کو آج ادائیگی کر دی جائے گی جبکہ باقی ملازمین کو بھی جلد ادائیگیوں کی کوشش کی جائے گی۔ا س عمل سے اب ملازمین کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹوں کی فروخت ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کو تنخوا مل سکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.