19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:33
کراچی: دسویں جماعت جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت جنرل گروپ ریگولراور پرائیویٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیاہے جنرل گروپ میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔۔میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان ناظمہ امتحانات رفیعہ ملاح نے کیا اس موقع پر چیئرمین اورسکریٹری میٹرک بورڈ بھی موجود تھے۔امتحانی نتائج کے مطابق پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول کی رمشاء مجید نے 7سو72نمبرز لیکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی اسکول کی فاطمہ راشد نے 7سو62نمبرز لیکر دوسری اورگلستان شاہ عبدالطیف گرلزسکینڈری اسکول کی اقصیٰ یاسین نے بھی 762نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کیں ۔اسی طرح پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول ہی کی عربیہ ہمایوں نے 7سو 53نمبرز لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرزطالبات کوانعامات بھی تقسیم کئے گئے۔پوزیشن ہولڈ طالبات نے اپنی کامیابی کووالدین اور اساتذہ کے مرہون منت قراردیا۔میٹرک بورڈ کی جانب سینمایاں کاردکردگی کے حامل پرائیویٹ امیدواروں کو پوزیشن دینے کاسلسلہ گزشتہ کئی سال سے معطل ہے۔