19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:33
کابل: صدر زرداری کی افغان ہم منصب حامد کرزئی سے ملاقات
آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی سے کابل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ٹرانزٹ ٹرید پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز روکنے کا معاملہ اٹھایا۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ روکے گئے بعض کنٹینرز میں خوراک اور جلد خراب ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔ صدر زرداری نے یقین دلایا کہ خراب ہونے والی اشیاء کو جلد راہ داری فراہم کر دی جائے گی۔