19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:14
کابل :صدرزرداری کی حامد کرزئی سے ملاقات
اے آر وائی - کابل : صدرآصف علی زرداری نے کابل میں افغان ہم منصب حامد کرزئی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرآصف علی زرداری نے حامد کرزئی سے ملاقات میں ان کے بھائی احمد کرزئی کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔
صدرزرداری اور حامد کرزئی نے دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعاون اور افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوج کے انخلاء کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدرزرداری کی جانب سے ایران کے دورے کے فوری بعد افغانستان کے دورے کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔