19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:56
الیکیشن کمیشن نے پرویز مشرف کی جماعت کی منظوری دیدی
اے آر وائی - اسلام آباد : الیکیشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کیلئےرجسٹرار کی منظوری دیدی ہے اور سابق صدر پرویز مشرف کی یہ نئی جماعت آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکے گی یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی صدارت میں ہو نیوالے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی عدم تکمیل کے دوران ضمنی انتخابات میں کامیاب ہو نیوالے اراکین پارلیمنٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں صورتحال کا جا ئزہ بھی اجلاس میں لیا گیا ان اراکین پارلیمنٹ کا موقف سننے کے لئے انھیں 5 اگست کو طلب کیا گیا ہے