تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:55

بغیر این او سی پشاور آنیوالے اور اسلام آباد جانیوالے امریکی روک لئے گئے

جنگ نیوز -
پشاور. . . ... . اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر پشاور آنے والے امریکیوں سفارتی اہلکاروں کو ٹول پلازہ پر روک کرواپس کردیا گیا۔ جبکہ پشاور سے اسلام آباد جانے والے تین امریکیوں کو بھی ٹول پلازے سے واپس کردیا گیا۔دو گاڑیوں میں تین غیر ملکی منگل کو جب پشاور ٹول پلازہ پہنچے تو موٹر وے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا۔ تینوں امریکی سفارت خانے کے اہلکار تھے جو اسلام آباد سے پشاور کے امریکی قونصل خانہ آنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کے پاس این او سی نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں پشاور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور واپس اسلام آباد بھجوادیا گیا۔ چند گھنٹے بعد پشاور سے امریکی قونصل خانے کی گاڑی اسلام آباد جانے کے لئے ٹول پلازہ پہنچی گاڑی میں تین امریکی سفارت کار سوار تھے۔ تاہم ان کے پاس بھی شہر سے باہر جانے کا اجازت نامہ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں ٹول پلازہ سے واپس پشاور بھجوادیا گیا۔پولیس اور حساس اداروں نے14 جولائی کو بھی امریکی شہریوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.