19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:33
صدر زرداری ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جارہے ہیں،سلیم حیدر
جنگ نیوز -
پیرس . . . ... . رضا چوہدری…سابق وفاقی وزیر مملکت برائے دفاعی پیدوارسردار سیلم حیدرنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین وصدر پاکستان آصف علی زرداری نے محترمہ شہید کے ویژن اور ملکی صورتحال کے پیش نظر مفاہمتی پالیسی اختیار کرکے ملک میں امن امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں اب عوام سمجھ چکے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے عو ام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کی بھرپور تنقید ، عدم تعاون کی پالیسیوں کے باوجودجمہوری عمل کو سبوتاژ ہونے سے بچالیا وہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی طرف سے اپنے زعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سید کفایت حسین نقوی ، محمد احسان ننھا، افتخار بلو،خالد جٹ ، ملک تنویر حسن ،پرویز صدیقی،سید غلام حسین شاہ ،عمران سمائیلہ اور پارٹی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بھاری تعداد موجود تھے ۔سردار سیلم حیدر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام پاکستان پیپلزپارٹی کو منتخب کریں گے انہوں کہا ملکی جمہوری نظام کو سازشوں سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اہم کردارہے اور رہے گا اختلافات کرنا اور تنقید کرنا جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اورسیز پاکستانیوں کو سیاسی گرما گرمی سے پرشان نہیں ہونا چاہئے۔