19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:8
ریلوے کا چیک ڈس آنر، پی ایس او کی ڈیزل سپلائی روکنے کی دھمکی
جنگ نیوز -
لاہور...ریلوے کا دو کروڑروپے کا چیک ڈس آنر ہونے کے بعدپی ایس او نے ڈیزل کی مزید سپلائی روکنے کی دھمکی دے دی۔ریلوے کے پاس صرف دو دن کا ڈیزل رہ گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ریلوے پی ایس او کا ایک ارب روپے کا نادہند ہے لیکن اس رقم میں سے دو کروڑ روپے کا چیک جاری کیاجو ڈس آنر ہو گیا۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات میں ریلوے کو مزید ڈیزل فراہم نہیں کرسکتے۔ادھر ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف دو دن کا ڈیزل رہ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ادائیگی کا فوری بندوبست کرکے ریلوے کا پہیہ چلتا رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔