تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

اونچائی کا تنازع:ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کرانے کا اعلان

جنگ نیوز -
کٹھمنڈو...نیپال نے دنیا کی سب سے بڑی پہاڑی چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ کی اصل اونچائی سے متعلق تنازع حل کرنے کیلئے دوبارہ پیمائش کرنے کا اعلان کر دیا۔ماوٴنٹ ایورسٹ کی پہاڑی بھارت اور نیپال کے درمیان واقع ہے۔نیپال کا دعویٰ ہے کہ اس پہاڑی چوٹی کی اونچائی 8ہزار 8 سو 48 میٹرز ہے جبکہ چین نے ماوٴنٹ ایورسٹ کو اونچائی8 ہزار 8 سو 44 میٹرز ہونے کا دعویٰ کیا۔8 ہزار 8 سو 48 میٹرز کا سروے 1954 میں بھارت کی جانب سے کروایا گیا تھا۔تاہم اب نیپال کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے حل کیلئے اور ماوٴنٹ ایورسٹ کی اصل اونچائی جاننے کے لیے دوبارہ سروے کیا جائیگا۔اس مقصد کے لیے ماوٴنٹ ایورسٹ پر ریفرنس پوائنٹس لگائے جائیں گے اور گلوبل پوزیشننگ نظام سے مدد لی جائیگی۔جدید طریقے سے ماوٴنٹ ایورسٹ کی لمبائی جاننے اور اصل نتائج سامنے آنے کیلئے دو برس کا عرصہ درکار ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.