تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

لاہور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز بند،صارفین مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور سمیت پنجاب کے چار ریجننز میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ کا آج دوسرا روز ہے جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔لاہور ،گوجرانوالا، ساہیوال اور ملتان ریجننز میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ کل صبح چھ بجے شروع ہوئی تھی جو کل شام تک جاری رہے گی۔گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے سی این جی کی بندش ان کے لئے ایک عذاب بن چکی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد یہ بھی ان کے لئے بہت بڑی مصیبت ہے جس کا کوئی حل حکومت نہیں تلاش کر رہی ۔مہنگا تیل استعمال کرنا ان کے بس میں نہیں اوپر سے یہ سستا ایندھن بھی ان سے چھن جاتا ہے۔ سوئی ناردرن گیس انتظامیہ سی این جی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرے صنعتی اور توانائی شعبوں کے مقابلے میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سی این جی کی کھپت بہت کم ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.