تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:31

ایم کیو ایم اور پی پی کااتحاد کراچی میں امن کی ضمانت ہے، پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور...سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پھر سے ہونے والا اتحاد کراچی میں امن کی ضمانت ہے۔لاہورا سٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا یہ اتحاد دیر پا ہے اس سے آگے چل کر اور بھی مسائل حل ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آئندہ ایم کیو ایم مرکز اور صوبے میں حکومت میں شامل ہوگی تو انھوں نے جواب دیا کہ جب انھوں نے گورنر شپ قبول کر لی ہے تو اس سے راستہ چل نکلا ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور ماس ٹرانزٹ ٹرین پراجیکٹ کو 3 سال بند رکھنے کے بعد صرف نام بدل کر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو دھوکہ دیا جا سکے لیکن پنجاب کے حکمران اپنی نا اہلی کی وجہ سے وہ اس منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.