19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
لوڈ شیڈنگ کیخلاف کورنگی میں احتجاج،پتھراؤ اور توڑ پھوڑ
جنگ نیوز -
کراچی…کورنگی اخترکالونی روڈپرشہریوں کے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے باعث کورنگی روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے جبکہ اطراف کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔پولیس اوررینجرزکی جانب سے مظاہرین کومنتشرکرنے کی کوشش جاری ہے ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اوربجلی کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہے اورعلاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔احتجاج کے باعث قیوم آباد،ڈیفنس،اخترکالونی،ڈیفنس ویو،آئی آئی چندریگرروڈ،آئی سی آئی پل ،ایم اے جناح روڈ،نرسری،بلوچ کالونی ،شارع فیصل ،عبداللہ ہارون روڈاورملحقہ علاقوں میں بھی شدید ٹریفک جام ہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار کہیں نظر نہیں آرہے جو ٹریفک کی صورت حال کو بحال کراسکیں۔