19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
ملک کے بیشتر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران میدانی علاقوں میں خشک موسم کے ساتھ حبس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقتی طور پر رکنے کے باعث اکثر بالائی علاقے بھی گرمی اور حبس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ لاڑکانہ 44 ڈگری سینٹی گریڈکے ساتھ گرم ترین مقام رہا ،جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 38 ڈگری ، پشاور اور مظفر آباد میں 36 ، اسلام آباد 35، گلگت 34 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں کئی روز سے جاری حبس اور گرمی کی شدت بددستور برقرار رہے۔ تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔