19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
لند ن میں پاکستانی کرکٹرز کیخلاف پہلے روز کی کارروائی مکمل
جنگ نیوز -
لندن…لندن کی کراؤن کورٹ میں پاکستانی کرکٹرز کیخلاف کیس کی ابتدائی سماعت کے پہلے روز کی کارروائی مکمل ہوگئی ، جج کل اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کیس جاری رکھا جائے تو اس کی نوعیت کیا ہوگی، یا پھر کیس رد کردیا جائے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں شامل دو پاکستانی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ مظہر مجید بھی منگل کو عدالت کے روبروتھے جبکہ بیٹسمین سلمان بٹ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ سماعت میں کیس کی نوعیت کا تعین کرنے کے حوالے سے بحث ہوئی، وکیل صفائی اور استغاثہ نے اس حوالے سے اپنے دلائل دئیے جو کل بھی جاری رہیں گے، جس کے بعد جج اس بات کا تعین کریں گے کہ کیس کو جاری رکھنا ہے یا رد کرنا۔