تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56

اسپنرز اپنا بنیادی کام اسپن کرنا ہی بھول گئے، توصیف احمد

جنگ نیوز -
لاہور…سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ اسپنرز اپنا بنیادی کام گیند کواسپن کرنا بھول گئے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ کی وجہ سے نوجوان صرف رنز روکنے پرتوجہ دیتے ہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں توصیف احمد نے کہا کہ سعید اجمل اکیڈمی میں لگائے کیمپ ہی کی دریافت ہیں اور وہ اس وقت دنیا کے خطرناک ترین اسپنر ہیں۔ توصیف نے کہا کہ وہ اس کیمپ میں عبدالقادر کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو گیند اسپن کرنا سکھا رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.