19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
کینیڈا :طوفان نے میوزک فیسٹیول کا اسٹیج تباہ کر دیا
جنگ نیوز -
اوٹاوہ …کینیڈاکے شہر Ottawaمیں جاری میوزک فیسٹیول کے دوران اچانک چلنے والی آندھی نے اسٹیج تبا ہ کر دیا جبکہ اس غیر متوقع حادثے سے 5افراد بُری طرح زخمی بھی ہو گئے۔ میوزک فیسٹیول میں مو جود افرادایک راک بینڈ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک شدید آندھی چلنے لگی جس کے باعث پورے فیسٹیول میں افراتفری پھیل گئی۔اسٹیج ٹوٹنے کے باعث 5افراد زخمی ہو گئے جبکہ ریسکیو ٹیم نے تیز طو فانی بارش شروع ہو جانے کے باوجود اس صورتحا ل کو قابو میں کر تے ہو ئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔