تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:7

اعصام الحق آئندہ ماہ تین اے ٹی پی ٹورنامنٹس کھیلیں گے

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آئندہ ماہ ہونیوالے یو ایس اوپن سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں تین اے ٹی پی ٹورنامنٹس کھیلیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہا کہ وہ چھبیس جولائی کو امریکا روانہ ہونگے،جہاں تیس جولائی سے واشنگٹن میں ہونیوالے لیگ میسن کپ میں شرکت کرینگے۔ اس کے بعد مانٹریال میں روجرز کپ اور پھر او ہائیو میں سنسناٹی اوپن میں حصہ لیں گے۔ اعصام الحق نے مزید کہاکہ وہ یو ایس اوپن میں مینز اور مکسڈ ڈبلز میں شرکت کرینگے ،وہ پرامیداس سال بھی یو ایس اوپن میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.