19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:18
چین میں آرٹسٹک سوئمنگ کے مقابلوں میں روس کی پہلی پوزیشن
جنگ نیوز -
شنگھائی…چین میں فینا ورلڈ چمپئن شپ جاری ہیں جس میں آرٹسٹک سوئمنگ کے مقابلوں میں شریک ٹیموں نے دلکش کرتب دکھاکر تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ شنگھائی میں سوئمنگ ورلڈچمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں تو پیراک مقابلے کررہے ہیں،لیکن آرٹسٹک سوئمنگ نے سب کے دل جیت لیے۔روس کی ٹیم نے حیران کن پرفارمنس پیش کی جس نے دلکش کرتب دکھا کر 98300 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر لیا،چین کی ٹیم جب پول میں پرفارم کرنے پہنچی تو اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی،اس نے دوسری اور اسپین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔