19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:18
دھونی کا تاریخ ساز بَلا ایک لاکھ 65ہزار پانچ سو ڈالرز میں نیلا
جنگ نیوز -
لندن …بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا تاریخ ساز بَلاجس سے انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں وننگ چھکا لگایا تھا، ایک لاکھ 65ہزار پانچ سو ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ہونیوالی نیلامی میں مہندراسنگھ دھونی کا بیٹ نیلام کیاگیا،یہ رقم دھونی کی چیریٹی فاوٴنڈیشن کو دی جائیگی۔دھونی کاکہنا ہے کہ یہ ادارہ ملک میں کرکٹ اکیڈمی قائم کریگا جس میں غریب بچوں کو بلامعاوضہ کرکٹ کی تربیت دی جائیگی۔دھونی نے ورلڈکپ فائنل میں اسی بیٹ سے چھکالگاکربھارت کو منزل تک پہنچایا تھا۔