19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:30
بچے کی پیدائش :بچن خاندان، ایشوریا کو کہیں اورلے جانے پر مجبور
جنگ نیوز -
کراچی… فرقان احمد یوسفی… بالی ووڈسپراسٹار ایشوریا رائے کے ہاں ہونے والے بچے کی ولادت کے سلسلے میں بھارتی سٹہ بازوں کے پنڈتوں، ماہر نجوم، سادھوؤں اور ڈاکٹروں سے رابطے کرنے پر بچن فیملی ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی جس کے بعد بچن فیملی نے بچے کی ولادت کسی دوسرے ملک میں کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے بڑے بڑے سٹہ بازوں نے ایشوریا رائے کے ہاں ہونے والے بچے کی ولادت پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا ہے اس سلسلے میں انہوں نے بچن فیملی کے ڈاکٹروں، لیبارٹریز اور الٹرساؤنڈ کرنے والے اداروں سے بھی خفیہ طور پر رابطے کرنے شروع کردیئے ہیں جس پر بچن فیملی کو ان اداروں پر بھروسہ نہیں رہا کیونکہ ان کے نزدیک اس طرح کیحالات وواقعات سے بچے کی نشوونما پر اثر پڑ سکتا ہے اور ایشوریا رائے کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے چنانچہ بچن فیملی نے اب بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں بچے کی ولادت پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بچے کی ولادت کی خبر کے بعد ایشوریا رائے کی خیریت دریافت کرنے والوں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے ستون بھی بچے کی ولادت میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔