تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:30

انڈونیشیا: بیماریوں سے نجات کیلئے ریلوے تھراپی کا رواج

جنگ نیوز -
جکارتہ …گھبرائیں نہیں یہ لوگ خودکشی کی غرض سے اس طرح پٹری پر لیٹے ہوئے نہیں ہیں بلکہ یہ انڈونیشیا میں تیزی سے فروغ پا نے والا ایک خطرناک طریقہ ِعلا ج ہے جس کے تحت بیمار افراد ریل کی پٹری پر لیٹ کر ریلوے تھراپی حاصل کرتے ہیں۔یہ افراد مختلف بیماریوں سے نجات کیلئے ریل کی پٹری پر لیٹ کر اپنا علاج خود کر تے ہیں جن کا ماننا ہے کہ بجلی سے چلنے والی ریل کی پٹری پر موجود برقی طاقت ان کے جسم میں داخل ہو کر انھیں بیماریوں سے صحت یاب کر نے میں مدد دے سکتی ہے ۔دن کے مختلف اوقات میں بچے ،بوڑھے اور جوان ریل کی پٹری پر اس طرح بے خوف، اپنی سوچوں میں گُم لیٹے اس خطر ناک تھراپی سے مزہ لے رہے ہوتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.