تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42

صدر مملکت کی افغان ہم منصب سے ملاقات، کل سعودی عرب جائیں گے

جنگ نیوز -
کابل …صدر آصف علی زرداری نے کابل میں افغان ہم منصب حامد علی کرزئی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، ٹرانزٹ ٹریڈ،علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پربھی بات چیت ہوئی۔صدر زرداری کراچی سے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ، جہاں صدارتی محل میں انہوں نے افغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات کی۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک،پاکستانی سفیر صادق اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر بھی موجودتھے۔ اس موقع پر افغانستان کی طرف سے پاکستان میں پھنسے کنٹینرز کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ خوراک اور کھانے پینے کے کنٹینرز کو فوری طور پرجانیکی اجازت دے دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق صدر زرداری کل اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں کچھ ممالک میں بحران چل رہے ہیں ، یہ دورہ علاقائی امن و استحکام اور سلامتی پر تبادلہ خیال کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عمل کا حصہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.