تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42

مقبوضہ کشمیر ، پنڈت برادری کی مذہبی تقریبمیں مسلمانوں کی شرکت

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں پچیس سال بعد پنڈت برادری میں سر منڈوانے کی مذہبی تقریب ہوئی۔ تقریب میں کشمیری مسلمانوں نے شرکت کرکے ہندو برادری کے دل جیت لیے۔ کشمیری پنڈت برادری کے بچوں کے سر منڈوانے کی تقریب شمالی ضلع اننت ناگ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایک ساتھ کئی بچوں کو گنجا کیا گیا۔ یہ مذہبی تقریب مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریباً پچیس برس بعد منعقد کی گئی جس میں مسلمانوں کی شرکت سے ہندو برادری کافی خوش دکھائی دئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.