19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42
شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا، سوناکشی سنہا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ نیو کمر سوناکشی سنہا نے موسم اسٹار شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ سوناکشی سنہا نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حال ہی میں ہیڈلائنز کی شان بنی ہوئی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا اور موقع ملنے پر وہ ساہد کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی۔ دبنگ گرل سوناکشی حیران ہیں کہ اداکاراوٴں کے ساتھ ان کے برے تعلقات کی خبروں کے بعد اب میڈیا ان کے اور بالی وڈ ہیروز کے بیچ اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر میڈیا کا طنزیہ شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی بورنگ زندگی کومیڈیا پر کتنا دلچسپ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔